26 نومبر، 2025، 10:56 AM

اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کے انتخابی عمل کا آغاز، سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کا مشترکہ خط

اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کے انتخابی عمل کا آغاز، سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کا مشترکہ خط

اقوام متحدہ کے نئے سربراہ کے انتخاب کے حوالے سے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی نے مشترکہ خط جاری کرتے ہوئے خواتین امیدواروں کی نامزدگی اور علاقائی تنوع پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی نے نئے سیکریٹری جنرل کے انتخابی عمل کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں سلامتی کونسل کے موجودہ صدر نے مشترکہ خط شائع کیا ہے جس میں رکن ممالک کو امیدوار نامزد کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام امیدواروں کی نامزدگی کے عمل کو شروع کرنے اور طریقہ کار واضح کرنے کے لیے ہے۔

خط میں رکن ممالک کو زور دیا گیا ہے کہ وہ خواتین امیدواروں پر سنجیدگی سے غور کریں کیونکہ تاحال کوئی خاتون اس منصب پر فائز نہیں ہوئی۔ خط میں سیکریٹری جنرل کے انتخاب میں علاقائی تنوع کو بھی اہمیت دی جائے۔

قواعد کے مطابق ہر ملک صرف ایک امیدوار نامزد کرسکتا ہے۔ امیدواروں کو اپنی پالیسی وژن پیش کرنے کے ساتھ آمدنی کے ذرائع ظاہر کرنا ہوں گے۔ اگر کوئی امیدوار اقوام متحدہ کے کسی ادارے میں خدمات انجام دے رہا ہے تو اسے انتخابی عمل کے دوران اپنی ذمہ داریاں معطل کرنا ہوں گی تاکہ مفادات کے ٹکراؤ سے بچا جاسکے۔  

انتخابات جولائی 2026 کے آخر میں متوقع ہیں جبکہ موجودہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مدت 31 دسمبر 2026 کو مکمل ہوگی۔ اس دوران انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی نے باضابطہ طور پر امیدوار بننے کا اعلان کردیا ہے۔  

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو سلامتی کونسل منتخب کرتی ہے اور جنرل اسمبلی اس کی توثیق کرتی ہے۔ مدت پانچ سال ہوتی ہے جس میں دوبارہ انتخاب ممکن ہے۔ اگرچہ مدت کی کوئی حد مقرر نہیں، تاہم اب تک طویل ترین مدت دس سال رہی ہے۔ سیکریٹری جنرل کا تعلق پانچ مستقل رکن ممالک یعنی امریکا، برطانیہ، روس، چین اور فرانس سے نہیں ہونا چاہیے۔

News ID 1936741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha