22 ستمبر، 2006، 9:06 PM

كوفي عنان نے كہا ہے كہ

اسرائيل اور فلسطين كے درميان خليج كم كرنے كي ضرورت ہے

اسرائيل اور فلسطين كے درميان خليج كم كرنے كي ضرورت ہے

اقوام متحدہ كے سيكريٹري جنرل كوفي عنان نے اسرائيل اور فلسطينيوں كے درميان خليج كم كرنے كي ضرورت پر زور ديا ہے تا كہ مشرق وسطي كي صورتحال كا كوئي مستقل حل نكالا جاسكے

مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ كے سيكريٹري جنرل كوفي عنان نے اسرائيل اور فلسطينيوں كے درميان خليج كم كرنے كي ضرورت پر زور ديا ہے تا كہ مشرق وسطي كي صورتحال كا كوئي مستقل حل نكالا جاسكے عرب ممالك كي جانب سے بلائے گئے سلامتي كونسل كے وزارتي اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے اقوام متحدہ كے سيكريٹري جنرل كوفي عنان نے كہا كہ اسرائيل اور فلسطينيوں كے درميان امن كي راہ ہموار كرنے كا وقت آگيا ہے ان كا كہنا تھا كہ مشرق وسطي كے تنازعہ كے حل ميں تاخير سے سلامتي كونسل كي ساكھ متاثر ہورہي ہے كوفي عنان نے كہا كہ مشرق وسطي كے تنازع كے ايسے حل كي ضرورت ہے جو معاملے سے منسلك تمام فريقين كے لئے قابل قبول ہو اس موقع پر عرب ليگ كے نمائندے اور بحرين كے وزير خارجہ شيخ خالد الخليفہ نے سلامتي كونسل پر زور ديا كہ اسرائيل اور فلسطينيوں كے درميان مذاكرات كے آغاز كو ممكن بنايا جائے ان كا كہنا تھا اس سلسلے ميں ايسا طريقہ كار وضح كرنے كي ضرورت ہے جس سے فلسطينيوں اور اسرائيل كے درميان براہ راست مذاكرات كا آغاز ہوسكے ايك سفارت كار نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كو نام ظاہر نہ كرنے كي شرط پر بتايا كہ امريكا نے اجلاس سے متعلق مشتركہ اعلاميہ جاري كرنے كي مخالفت كرتے ہوئے اس كا اجرا ركواديا سفارت كار كے مطابق امريكا كر خدشہ ہے كہ مشتركہ بيان كو اسرائيل كے خلاف استعمال كيا جاسكتاہے سلامتي كونسل كے وزارتي اجلاس ميں شريك اسرائيلي سفيرڈين گلرمين اور امريكي وزير خارجہ كونڈوليزا رائس نے لبنان اور فلسطيني علاقوں ميں تين مغوي اسرائيلي فوجيوں كي رہائي پر زور ديا اقوام متحدہ ميں 15 ركني سلامتي كونسل كا وزارتي اجلاس عرب ممالك كے كہنے پر بلايا گيا تھا

News ID 384006

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha