مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اقوام متحدہ میں کمشنر برائے مہاجرین اور پرتگال کے سابق وزیر اعظم آنٹونیو گوٹیرس کو باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا ہے۔آنٹونیو گوٹیرس بانکی مون کی جگہ سیکریٹری جنرل کے فرائض انجام دیں گے ۔ اطلاعات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کو منتخب کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 193 رکن ممالک نے قرارداد کے ذریعے پرتگال کے سابق وزیر اعظم آنٹونیو گوٹیرس کو نیا سیکریٹری جنرل منتخب کرنے کی منظوری دی۔آنٹونیو گوٹیرس آئندہ 5 سال کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے فرائض انجام دیں گے اور آئندہ سال یکم جنوری سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
67 سالہ آنٹونیو گوٹیرس نے جون 2005 سے دسمبر 2015 کے دوران ایک دہائی سے زائد عرصے تک اقوام متحدہ میں کمشنر برائے مہاجرین کے طور پر مہاجرین کے حقوق کے لیے انتھک کوشش کی۔ اس نے دس بار ایران کا دورہ بھی کیا اور مہاجرین کے لئے ایران کی خدمات کی تعریف کی۔
آپ کا تبصرہ