7 اکتوبر، 2016، 1:33 PM

پرتگال کے سابق وزیر اعظم آنٹونیو گوٹیرس اقوام متحدہ کے نئے جنرل سکریٹری نامزد

پرتگال کے سابق وزیر اعظم آنٹونیو گوٹیرس اقوام متحدہ کے نئے جنرل سکریٹری نامزد

پرتگال کے 67 سالہ سابق وزیر اعظم آنٹونیو گوٹیرس کو اقوام متحدہ کا نیا جنرل سیکریٹری نامزد کرلیا گیا ہے وہ اقوام متحدہ میں کمشنر برائے مہاجرین کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پرتگال کے 67 سالہ سابق وزیر اعظم آنٹونیو گوٹیرس کو اقوام متحدہ کا نیا جنرل سیکریٹری نامزد کرلیا گیا ہے وہ اقوام متحدہ میں کمشنر برائے مہاجرین کے طور پر  فرائض انجام دے چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق 67 سالہ آنٹونیو گوٹیرس نے جون 2005 سے دسمبر 2015 کے دوران ایک دہائی سے زائد عرصے تک اقوام متحدہ میں کمشنر برائے مہاجرین کے طور پر مہاجرین کے حقوق کے لیے کام کرچکے ہیں۔آنٹونیو گوٹیرس نے کئی بار خبردار کیا کہ شام، عراق، افغانستان اور دیگر جنگ زدہ ممالک سے ہجرت کرنے والے لاکھوں مہاجرین، اگر ترکی اور اردن جیسے ممالک نے پناہ گزینوں کے حوالے سے مدد فراہم نہ کی  تو وہ یورپ کا رخ کریں گے۔30  اپریل 1949 کو لسبن میں پیدا ہونے والے آنٹونیو گوٹیرس نے 1974 کے کارنیشن انقلاب‘ کے بعد پرتگال کی سوشلسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

آنٹونیو گوٹیرس انقلاب کے بعد 1976 میں پرتگال کے پہلے جمہوری انتخابات میں قانون ساز منتخب ہوئے وہ پرتگالی کے علاوہ انگریزی، فرینچ اور ہسپانوی زبانوں کے بھی ماہر تھے۔

آنٹونیو گوٹیرس 1992 میں اس وقت کی اپوزیشن جماعت سوشلسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے، جس کے بعد ان کی بدولت پارٹی نے 1995 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور آنٹونیو گوٹیرس ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ ان کی پارٹی نے 1999 کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

News ID 1867420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha