5 اکتوبر، 2024، 10:01 PM

اسرائیلی رجیم ایران کے عزم کا دوبارہ امتحان نہ لے، عراقچی کا انتباہ

اسرائیلی رجیم ایران کے عزم کا دوبارہ امتحان نہ لے، عراقچی کا انتباہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دمشق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی رجیم کو خبردار کیا کہ وہ ایران کا دوبارہ امتحان لینے کی حماقت نہ کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دمشق میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کسی بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہمارا ردعمل زیادہ مضبوط اور سخت ہو گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دمشق میں صدر اسد کے ساتھ تعمیری بات چیت کی اور صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلہ جاری رکھنے کے لئے اہم معاہدوں پر پہنچ گئے ہیں۔

عراقچی نے مزید کہا کہ میرے دمشق اور بیروت کے دورے کا پیغام یہ ہے کہ ایران ہر حال میں مزاحمت کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لبنان کے لوگوں کے لیے انسانی امداد لے جانے والا ایک طیارہ کل شام پہنچے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت شام کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات جاری رکھے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے جمعہ کے روز لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کی اور وہ آج بیروت سے دمشق پہنچے جہاں انہوں نے 
صدر اسد اور اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ ساتھ اس ملک کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی۔

News ID 1927213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha