مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ملک کے خلاف صیہونی حکام کی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ ہم صیہونی رجیم کو خبردار کرتے ہیں کہ غیر سنجیدہ اقدامات کی صورت میں اسے سخت اور تباہ کن جواب ملے گا۔
ایرانی سپہ سالار نے مزید کہا کہ ہم نے صیہونیوں کے معاندانہ اقدامات پر صبر کیا اور اپنے آپ کو قابو میں رکھا لیکن اب ہم اس رجیم کو صحیح وقت پر ایک درست اور تباہ کن ضرب لگانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے ملک کے حکام پہلے ہی کئی بار اعلان کر چکے ہیں کہ صیہونی رجیم کے کسی بھی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا، لہذا اگر دشمن نے کوئی حماقت کی تو ہمارے ردعمل کی سطح پچھلے حملے سے کہیں زیادہ تباہ کن ہو گی۔
آپ کا تبصرہ