مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبرانی اخبار ہاریٹز نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ مہینوں میں 2,190 صہیونی مقبوضہ علاقوں سے فرار ہوچکے ہیں۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ صہیونی مقبوضہ سرزمین پر پلٹنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور وہ ہالینڈ میں بس گئے ہیں۔
صیہونی رجیم کے خلاف طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد سے مقبوضہ علاقوں سے الٹی نقل مکانی کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہاں تک کہ کئی صہیونی کمپنیوں نے اپنے دفاتر اس علاقے سے باہر منتقل کر دئے ہیں۔
مقبوضہ علاقوں میں سکیورٹی کی بگڑتی صورت حال، فلسطینی مزاحمت کی جوابی کاروائیاں اور معاشی بحران اس علاقے سے صیہونیوں کی الٹی ہجرت کی اہم ترین وجوہات میں سے ہیں۔
آپ کا تبصرہ