5 اکتوبر، 2024، 3:17 PM

پاکستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ مسلح تصادم کے دوران چھ سکیورٹی اہلکار جاں بحق

پاکستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ مسلح تصادم کے دوران چھ سکیورٹی اہلکار جاں بحق

پاکستانی فوج نے ملک کے شمال مغرب میں مسلح تصادم کے دوران 6 سکیورٹی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی فوج کے اعلان کے مطابق ملک کے شمال مغرب میں شدت پسند گروپوں کے ساتھ مسلح تصادم میں 6 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے بیان کے مطابق ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر محمد علی شوکت بھی عسکریت پسندوں کے ساتھ مسلح تصادم کے دوران جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے،

یہ واقعہ شمالی وزیرستان میں پیش آیا جس کی سرحد افغانستان سے ملتی ہے۔

News ID 1927204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha