15 دسمبر، 2024، 11:52 AM

نتن یاہو کے خلاف صہیونیوں کے پرتشدد احتجاجی مظاہرے+ ویڈیو

نتن یاہو کے خلاف صہیونیوں کے پرتشدد احتجاجی مظاہرے+ ویڈیو

صہیونی وزیراعظم کے خلاف مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے پرتشدد رخ اختیار کرگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی پولیس نے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین پر تشدد کیا ہے۔

صہیونی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس نے کم از کم چار افراد کو بدامنی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

مظاہرین غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کررہے تھے۔

صہیونی اخبار معاریو نے کہا ہے کہ پرامن مظاہروں میں مطالبات پورے نہ ہونے کے بعد مظاہرین تشدد پر اتر آئے ہیں اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں بڑھ گئی ہیں۔

دوسری طرف القسام بریگیڈ کے سربراہ ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے یرغمالیوں کی حفاظت کے مقامات پر کئی مرتبہ بمباری کی ہے۔ ان حملوں میں یرغمالیوں کے قتل کی ذمہ داری نتن یاہو پر عائد ہوتی ہے۔

News ID 1928811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha