3 ستمبر، 2024، 8:45 AM

نتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شدت، 84 مظاہرین گرفتار

نتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شدت، 84 مظاہرین گرفتار

مقبوضہ علاقوں میں نتن یاہو کے خلاف صہیونیوں کے مظاہرے بڑھنے کے ساتھ پولیس نے 84 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف عوامی مظاہرے شدت اختیار کرگئے ہیں۔

پیر کی رات کو ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 84 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

لیبر یونین کی جانب سے عام ہڑتال اور عوامی مظاہروں کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے تشدد آمیز رویہ اختیار کیا۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب میں 53 اور مقبوضہ بیت المقدس میں 24 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

غزہ میں یرغمال صہیونیوں کی ہلاکت اور سیکورٹی فورسز کو ہونے والے جانی نقصانات کے بعد اسرائیلی عوام نتن یاہو کابینہ کے خلاف غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

صہیونی عوام نتن یاہو پر جنگ بندی میں رکاوٹیں ڈالنے اور حماس کے خلاف کاروائی میں ناکام کے الزامات عائد کررہے ہیں۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیلی عوام نتن یاہو کابینہ پر قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر فوری دستخط کا مطالبہ کررہے ہیں۔

News ID 1926360

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha