مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں نتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف صہیونی عوام کے مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور دوسرے شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے بعد مظاہرے پرتشدد رخ اختیار کرگئے ہیں۔
تصادم کے دوران پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا ہے جو نتن یاہو اور ان کی کابینہ کو برخاست کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔
صہیونی یرغمالیوں کے خاندانوں کی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ تل ابیب میں پندرہ لاکھ اور دیگر شہروں میں ڈھائی لاکھ لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر نتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا۔
آپ کا تبصرہ