20 اکتوبر، 2024، 12:17 PM

صہیونی وزارت جنگ کے باہر نتن یاہو کے خلاف شدید مظاہرہ

صہیونی وزارت جنگ کے باہر نتن یاہو کے خلاف شدید مظاہرہ

صہیونی وزارت جنگ کے دفتر کے باہر عوام نے نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزارت جنگ کے باہر ہزاروں افراد نے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین حماس کے جنگ بندی اور صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق صہیونی پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کیا۔ کئی مواقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حیفا میں مظاہرین نے نتن یاہو کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔

News ID 1927542

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha