15 دسمبر، 2024، 1:43 PM

پراسرار ڈرون طیاروں کی پروازیں، نیویارک ائیرپورٹ کی سرگرمیاں معطل

پراسرار ڈرون طیاروں کی پروازیں، نیویارک ائیرپورٹ کی سرگرمیاں معطل

پراسرار ڈرون طیاروں کی پروازوں کی وجہ سے امریکی شہر نیویارک کے بین الاقوامی ائیرپورٹ کی سرگرمیاں متاثر ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ نیویارک کی فضاؤں میں مشکوک اور پراسرار ڈرون طیاروں کی وجہ سے امریکی حکام تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک کے بین الاقوامی ایئرپورٹ اسٹیورٹ رات ایک گھنٹے کے لیے بند کرنا پڑا کیونکہ بے پراسرار ڈرون طیارے ایئرپورٹ کے اوپر پرواز کر رہے تھے۔

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکی وفاقی حکومت پراسرار ڈرونز کے پس پردہ حقائق سے آگاہ ہے۔ حکومت کو ان ڈرونز کو گرا دینا چاہیے۔

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا: "پراسرار ڈرونز پورے ملک میں دیکھے جا رہے ہیں۔ کیا واقعی یہ ممکن ہے کہ یہ سب کچھ ہمارے حکومت کی اطلاع کے بغیر ہو؟ میں ایسا نہیں سوچتا!۔

دوسری طرف جوبائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کو ان ڈرونز کی نوعیت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ تحقیقات اور تصویری جائزے سے فی الحال کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ ڈرونز قومی سلامتی یا عوام کے لیے کوئی خطرہ ہیں یا ان کا بیرون ملک طاقتوں سے کوئی تعلق ہے۔

News ID 1928813

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha