ایران کا کوئی ڈرون نہیں گرا/ سبھی ڈرونز محفوظ اور صحیح و سالم

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون گرانے کے امریکی صدر کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا کوئی ڈرون نہیں گرا، ایران کے سبھی ڈرونز محفوظ اور صحیح و سالم ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون گرانے کے امریکی صدر کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا کوئی ڈرون نہیں گرا،  ایران کے سبھی ڈرونز محفوظ اور صحیح و سالم ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سید عباس عراقچی نے اپنے ٹوئیٹر صفحہ پر امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پررد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کا کوئی ڈرون تباہ نہیں ہوا ، ایران کے تمام ڈرون صحیح و سالم ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ممکن ہے امریکی بحری جہاز یو ایس ایس باکسر نے اپنے ہی کسی ڈرون کو غلطی سے نشانہ بنا کر گرا دیا ہو۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کل ایک بیان میں کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہاز یو ایس ایس باکسر نے ایران کے ایک ڈرون کو ہزار یارڈ ( 915 میٹر ) کے فاصلے سے مار گرایا۔

News Code 1892259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =