9 جولائی، 2025، 8:05 AM

12 روزہ جنگ میں 80 صہیونی ڈرون مار گرائے، 32 کے ڈھانچے ہمارے قبضے میں ہیں، محسن رضائی

12 روزہ جنگ میں 80 صہیونی ڈرون مار گرائے، 32 کے ڈھانچے ہمارے قبضے میں ہیں، محسن رضائی

سپاہ پاسداران کے سابق سربراہ نے انکشاف کیا کہ 12 روزہ جنگ میں 80 اسرائیلی طیارے گرائے گئے جن میں سے 32 کے ڈھانچے ہمارے قبضے میں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل محسن رضائی نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران ایران نے اسرائیل کے تقریباً 80 ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے، جن میں سے 32 ڈرون کے ملبے ایرانی افواج کے قبضے میں ہیں۔ ان میں صہیونی افواج کے انتہائی جدید اور پیشرفتہ ڈرونز جیسے "ہرمیس" اور "ہرموین" بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی ریڈار سسٹمز نے تمام طیاروں کو ہدف بنانے کے مناظر ریکارڈ کیے ہیں جو ایران کی دفاعی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

محسن رضائی نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ اس جنگ کے بعد اسرائیل اور امریکہ نے پروپیگنڈا مہم شروع کی تاکہ اپنی شکست پر پردہ ڈال سکیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل کو نہ صرف عسکری محاذ پر بلکہ معاشی سطح پر بھی سنگین نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق صرف 12 دنوں میں تل ابیب حکومت کو 20 ارب ڈالر کے اخراجات برداشت کرنا پڑے، جن میں دو سال کی مقدار کے امریکی ’تھاڈ‘ میزائلوں کا استعمال شامل ہے۔

رضائی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی میڈیا مہم کا مقصد عوامی رائے کو گمراہ کرنا اور ایران کی فتح پردہ ڈالنا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے CNN جیسے میڈیا اداروں پر برہمی ظاہر کی اور دعوی کیا کہ امریکہ فاتح ہے، حالانکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

آخر میں محسن رضائی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے صرف ڈرونز کو نہیں گرایا بلکہ اسرائیلی انسانی و اقتصادی ڈھانچوں پر کاری ضرب بھی لگائی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ صہیونی حکومت نے اتنی بھاری قیمت چکا کر کیا حاصل کیا؟

News ID 1934189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha