12 مئی، 2023، 8:08 AM

اسرائیلی میزائل شکن نظام مقاومتی حملوں کو روکنے میں ناکام ثابت ہوا ہے، صہیونی ذرائع ابلاغ

اسرائیلی میزائل شکن نظام مقاومتی حملوں کو روکنے میں ناکام ثابت ہوا ہے، صہیونی ذرائع ابلاغ

عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کا میزائل شکن نظام مقاومت کی جانب سے تل ابیب پر ہونے والے حملوں کو روکنے میں ابھی تک ناکام رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کا میزائل شکن نظام مقاومت کی جانب سے تل ابیب پر ہونے والے حملوں کو روکنے میں ابھی تک ناکام رہا ہے۔ فلسطین سے فائر ہونے والے راکٹ اور میزائل اسرائیلی پیٹریاٹ سسٹم کو چکمہ دیتے ہوئے تل ابیب کے جنوب میں واقع رحوفوت ٹاؤن کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہورہے ہیں۔

فلسطینی ویب سائٹ قدس پریس نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی میزائل حملوں کے نتیجے میں کم از کم ایک صہیونی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے بعد جوابی کارروائی کے پیش نظر اسرائیل نے جدید میزائل شکن نظام کو پہلی مرتبہ فعال کردیا تھا۔

عرب ذرائع ابلاغ نے اس سے پہلے انکشاف کیا تھا کہ سحر انگیز عصا کے نام سے معروف دفاعی نظام بھی میزائل حملوں کو نہیں روک سکا تھا۔ یہ نظام اسرائیل اور امریکہ دونوں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے اور دعویٰ کیا جاتا ہے کہ حملہ آور ڈرون طیاروں اور میزائلوں کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

دراین اثناء روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقاومتی تنظیموں نے غاصب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور دوسرے شہروں پر متعدد میزائل داغے ہیں۔ تل ابیب کے طبی ذرائع نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ سدیروت اور نتیفوت میں حملوں سے خبردار کرتے ہوئے خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں۔

News ID 1916424

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha