15 دسمبر، 2024، 8:42 AM

تحریر الشام کے ساتھ براہ راست رابطے ہورہے ہیں، امریکی وزیرخارجہ

تحریر الشام کے ساتھ براہ راست رابطے ہورہے ہیں، امریکی وزیرخارجہ

امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ شامی دہشت گرد جماعت تحریر الشام کے ساتھ براہ راست رابطے ہورہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اناتولی نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن نے شام پر قابض تکفیری دہشت گرد تنظیم تحریر الشام کے ساتھ واشنگٹن کے براہ راست رابطے ہورہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ امریکہ اور خطے کی طاقتوں نے شام کے مستقبل کے لیے ایک اصولی فریم ورک پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اصول شام کے عبوری رہنماؤں کے لیے تجویز کیے گئے ہیں، تاکہ وہ ان پر عمل کرتے ہوئے بین الاقوامی حمایت حاصل کرسکیں۔

انہوں نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم تحریر الشام اور شام کے دیگر گروہوں سے رابطے میں ہیں۔

بلینکن نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ انہوں نے ترکی کے حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں شام میں سرگرم کرد گروہوں، پی کے کے اور وائی پی جی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جو شام کی ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے بینر تلے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داعش شام میں عبوری مرحلے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اس لیے یہ ضروری ہے کہ ان گروہوں کا کردار موجودہ حالات میں برقرار رہے۔

News ID 1928809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha