مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ اور شام پر قابض دہشت گردوں کے درمیان رابطے جاری ہیں۔
تحریر الشام کے سربراہ احمد الشرع المعروف ابومحمد الجولانی نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تحریر الشام کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرے۔
دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہیئت تحریر الشام کا دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے اخراج اور شام پر عائد پابندیوں کا خاتمہ اس گروہ کے اقدامات پر منحصر ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکہ وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتے ہیئت تحریر الشام کے ساتھ کئی بار رابطے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے رابطوں کا مرکزی موضوع شام میں موجود امریکی صحافی اوستن ٹائس کی تلاش اور واپسی تھی۔
وزارت نے یہ بھی بتایا کہ ہیئت تحریر الشام کے ساتھ ان اصولوں پر اتفاق ہوا ہے جن کا ذکر امریکی وزیر خارجہ نے شام میں پرامن انتقالِ اقتدار کے حوالے سے کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم شام کے تمام متعلقہ فریقوں سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور دمشق میں ایک وفد بھیجنا خارج از امکان نہیں۔
آپ کا تبصرہ