14 دسمبر، 2024، 8:01 PM

اسرائیل کے ساتھ تصادم کے خواہاں نہیں ہیں! الجولانی

اسرائیل کے ساتھ تصادم کے خواہاں نہیں ہیں! الجولانی

تکفیری دہشت گرد گروہ ہیئت تحریر الشام کے رہنما نے اعلان کیا کہ شام کی نئی حکومت صیہونی رجیم کے ساتھ تصادم کی خواہاں نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ ہیئت تحریر الشام کے سرغنہ ابو محمد الجولانی نے دعویٰ کیا: ہمارے پاس پچھلی حکومت کی منظم تباہی کو درست کرنے کا منصوبہ موجود ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی معاشرے سے ہماری کوئی دشمنی نہیں ہے۔ ہم نے روسیوں کو شامی عوام کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کا موقع دیا ہے، ادلب میں اپنے انتظامی تجربے کے مطابق ہم ملک کے دیگر صوبوں میں بھی ترقی کریں گے۔

تکفیری دہشت گروہ تحریر الشام کے  نے سرغنے نے مزید کہا کہ ہم مغربی سفارت خانوں سے رابطے میں ہیں اور دمشق میں اپنی نمائندگی دوبارہ کھولنے کے لئے برطانیہ سے مشاورت کر رہے ہیں۔" ہمارے اہداف واضح ہیں اور شام کی تعمیر کے لیے ہمارے منصوبے تیار ہیں۔

الجولانی نے حالیہ دنوں میں شام کے مختلف علاقوں پر صیہونی رجیم کے حملوں اور  ملک کے فوجی ڈھانچے کی تباہی کی طرف اشارہ کئے بغیر کہا: "ہم اسرائیل کے ساتھ تصادم کے خواہاں نہیں ہیں۔!

News ID 1928802

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha