15 دسمبر، 2024، 12:16 AM

صیہونی دشمن نے قیدیوں کے مقام کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، ترجمان القسام

صیہونی دشمن نے قیدیوں کے مقام کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، ترجمان القسام

فلسطین کی القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا کہ قابض رجیم نے غزہ کی پٹی میں صیہونی قیدیوں کے مقام کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ القسام بریگیڈ کے ترجمان "ابو عبیدہ" نے اپنے ٹیلی گرام اکاونٹ پر لکھا کہ قابض فوج نے حال ہی میں اس جگہ پر بمباری کی جہاں دشمن کے کچھ قیدی موجود تھے، دشمن نے قیدیوں کی ہلاکت کا یقین حاصل کرنے کے لئے مذکورہ مقام پر متعدد بار بمباری کی۔

 القسام کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ایسی اطلاعات ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ دشمن نے قیدیوں اور ان کے محافظوں کو قتل کرنے کے مقصد سے اس جگہ پر بمباری کی ہے۔

 ابو عبیدہ کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے دشمن کے قیدیوں کو ملبے کے نیچے سے نکالنے کی کوشش کی تاہم وہ ان میں سے ایک کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ 

 قسام بریگیڈز کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ اس جارحیت اور دشمن کے قیدیوں کی ہلاکت کی مکمل ذمہ داری جنگی مجرم نیتن یاہو، اس کی کابینہ اور قابض فوج پر عائد ہوتی ہے۔

News ID 1928806

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha