مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر ایران نے حکومت اور عراقی عوام کو مبارک باد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے عراق کے عوام اور حکومت کو کامیاب، شفاف اور پرامن پارلیمانی انتخابات پر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا: "عراقی عوام اور حکومت کو پرامن پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد۔"
انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتخابات عراق میں جمہوری عمل کو مستحکم کرنے اور قوم کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں ایک اہم قدم ہے۔
عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں عراق کے ساتھ دوستانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
آپ کا تبصرہ