21 اکتوبر، 2024، 1:51 PM

کرمانشاہ کی خواتین بھی "لبیک یا امام" کمپین میں شریک، مقاومت کو زیورات کا عطیہ

کرمانشاہ کی خواتین بھی "لبیک یا امام" کمپین میں شریک، مقاومت کو زیورات کا عطیہ

صوبہ کرمانشاہ کی خواتین نے "لبیک یا امام" کمپئن میں شریک ہوتے ہوئے مقاومتی محاذ کو زیورات کا عطیہ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دیگر صوبوں کی طرح کرمانشاہ سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی مقاومتی محاذ کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سونے اور دیگر جواہرات کا عطیہ دیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فلسطین اور لبنان میں صہیونی مظالم کا شکار مظلوم عوام کی مدد کے لئے عوام سے امداد کی اپیل کی تھی۔

کرمانشاہ کی خواتین بھی "لبیک یا امام" کمپین میں شریک، مقاومت کو زیورات کا عطیہ

اس اپیل کے بعد "لبیک یا امام" مہم شروع کی گئی اور تہران سمیت مختلف شہروں میں عوام مخصوصا خواتین نے اپنے زیورات عطیے میں دے دیئے۔

صوبہ کرمانشاہ میں نقدی اور غیر نقدی امداد کی جمع آوری کے سلسلے میں خواتین نے اپنے سونے اور دیگر جواہرات کا عطیہ دیا اور رہبر معظم کے فرمان کے مطابق مقاومتی محاذ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

کرمانشاہ کی خواتین بھی "لبیک یا امام" کمپین میں شریک، مقاومت کو زیورات کا عطیہ

صوبائی شہر سرپل ذھاب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک 16 گرام سونا اور بڑی مقدار میں نقدی عطیہ کے طور پر جمع کی گئی ہے۔

News ID 1927578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha