20 اکتوبر، 2024، 9:47 PM

تبریز، خاتون کی جانب سے مقاومت لبنان کے لئے 1 ارب 75 کروڑ تومان کا عطیہ

تبریز، خاتون کی جانب سے مقاومت لبنان کے لئے 1 ارب 75 کروڑ تومان کا عطیہ

تبریز سے تعلق رکھنے والے والی خاتون نے زیورات کی صورت میں مقاومت کو 1 ارب 75 کروڑ تومان عطیہ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صوبے آذربائجان شرقی کے مرکز تبریز سے تعلق رکھنے والی خاتون نے مقاومتی محاذ کے لئے سونے اور جواہرات کا گرانقدر عطیہ دیا ہے۔

تبریز میں خاتون نے رہبر معظم کے مقامی دفتر میں حاضر ہوکر 1 ارب 75 کروڑ تومان مالیت کے زیورات مقاومتی محاذ کے لئے عطیہ دیا۔

ادارہ تبلیغات اسلامی تبریز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رہبر معظم کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے ہماری ذمہ داری ہے کہ صہیونی حکومت کے مظالم اور بربریت کا شکار فلسطینی اور لبنانی مرد و خواتین کی مدد کے لئے نقدی اور غیر نقدی عطیات جمع کرائیں۔

تبریز، خاتون کی جانب سے مقاومت لبنان کے لئے 1 ارب 75 کروڑ تومان کا عطیہ

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے کے غیور عوام نے غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کی دل کھول کر مدد کی اور عمومی اور خصوصی نشستوں کے ذریعے میڈیا اور ثقافتی شعبے میں بھی بہترین کردار ادا کیا۔

News ID 1927560

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Rubab zadi 14:51 - 2024/10/21
      0 0
      Hats off... Kia emaan hai inlogo ka or kis level ka jazba hai hum Yahan Pakistani smjh he nahi parhy ...
    • Azadar Hussain IR 14:51 - 2024/10/21
      0 0
      Allah paak in khatoon ko hamesha salamat rakheye elahi ameen