مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک حرکت المجاہدین کے سیکریٹری جنرل اسعد عطیہ ابو شریعه المعروف ابوالشیخ اور ان کے بھائی احمد عطیہ ابو شریعه المعروف ابو فلسطین ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے ایک بیان میں اس اندوہناک سانحے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انتہائی افسوس اور فخر کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے عظیم جہادی کمانڈر اور حرکت المجاہدین کے سیکریٹری جنرل مجاہد اسعد عطیہ ابو شریعه المعروف ابوالشیخ اور ان کے بھائی احمد عطیہ ابو شریعه المعروف ابو فلسطین جو کہ تحریک کے سیکریٹریٹ کے رکن تھے، صہیونی فوج کے ایک بزدلانہ حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بڑھتی ہوئی صہیونی جارحیت اور مسلسل ٹارگٹ کلنگ درحقیقت دشمن کی ناکام کوششیں ہیں تاکہ وہ فلسطینی عوام پر اپنی مرضی مسلط کرنے میں کامیاب ہوجائے۔ مگر ایسی کاروائیاں نہ صرف ناکام ہوں گی بلکہ ہماری مزاحمتی قوت کو مزید مستحکم کریں گی۔
تحریک نے زور دیا کہ دشمن ہماری استقامت کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ ان جرائم سے نہ صرف ہماری جدوجہد کمزور نہیں ہوگی بلکہ اس سے مزاحمت کی آگ مزید بھڑکے گی اور فلسطینی قوم کا انتقامی جذبہ مزید شدت اختیار کرے ہوگا۔
آپ کا تبصرہ