مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ کے ساحل کے قریب پہنچنے والے "میڈلین" جہاز کا کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت جہاز کو مقبوضہ اشدود کی بندرگاہ پر منتقل کرنے اور اس میں موجود کارکنوں کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اس سے قبل یورپی پارلیمنٹ کی رکن اور "میڈلین" جہاز کے مسافروں میں سے ایک ریما حسن نے اس بات پر زور دیا تھا کہ یہ جہاز اگلے 24 گھنٹوں کے اندر فلسطینی علاقائی پانیوں میں داخل ہو جائے گا۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ یہ جہاز غزہ کے ساحل سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور صیہونی حکومت اس جہاز کو غزہ کی پٹی تک پہنچنے کی اجازت نہیں دے گی۔
الجزیرہ نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں میڈلین جہاز کے منتظر انسانی حقوق کے کارکن صحافیوں اور کارکنوں کے ایک گروپ سے رابطے میں ہیں۔
بحری جہاز پر موجود ایک جرمن کارکن نے اپنے ملک کی طرف سے صیہونی حکومت کے لیے ہتھیاروں کی حمایت پر فلسطینی عوام سے معافی مانگی۔
جہاز کے مسافروں نے تاکید کی کہ وہ صیہونی حکومت سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ میڈلین جہاز پر 12 افراد سوار ہیں جن میں سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور آئرش اداکار لیام کننگھم شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ