8 جون، 2025، 6:26 PM

اسرائیلی فوج کو حماس کے ہاتھوں شکست فاش ہوئی، صہیونی جنرل کا اعتراف

اسرائیلی فوج کو حماس کے ہاتھوں شکست فاش ہوئی، صہیونی جنرل کا اعتراف

ایک سابق صہیونی جنرل نے غزہ جنگ میں قابض فوج کی ناقص کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے ذلت آمیز شکست کا اعتراف کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سابق صیہونی جنرل اسحاق بریک نے کہا کہ اسرائیل مزید لڑنے کی معاشی صلاحیت نہیں رکھتا اور یہ حقیقت جلد ہی دنیا پر آشکار ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ فوج جو خود کو مغربی ایشیا کی سب سے مضبوط فوج سمجھتی تھی ایک چھوٹے سے گروہ حماس کے ہاتھوں شکست کھا گئی اور دنیا بھر میں ہماری جگ ہنسائی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج حماس کو نشانہ بنانے میں زیادہ کامیاب نہیں رہی جب کہ وہ فلسطینی عوام پر بمباری کر رہی ہے۔

آئزک بریک نے کہا کہ اسرائیلی رہنماؤں نے جھوٹ بولا کہ حماس چند دنوں میں ہتھیار ڈال دے گی اور اس کی حکومت تباہ ہو جائے گی، لیکن حماس آج بھی میدان میں کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید اعتراف کیا کہ قابض فوج غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحدی علاقوں میں لڑ رہی ہے جب کہ فضائیہ شدید حملوں کے ذریعے شہریوں کو بے گھر اور بے دخل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں سرنگوں میں قیدی مر رہے ہیں۔ لیکن حکمرانوں کے لیے جو چیز اہم ہے وہ ان کی اپنی ذاتی اور سیاسی بقا ہے اور وہ عوام کو اجتماعی خودکشی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ فوج جلد ہی اپنے ریزرو سپاہیوں کو فارغ کرنے اور ریگولر فوجیوں کو چھٹی دینے پر مجبور ہو جائے گی۔

News ID 1933300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha