مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی روزنامہ یدیعوت احرونوت کے صحافی بین ڈرور نے کہا: غزہ میں ہماری فوج شوٹنگ رینج میں بیٹھی ہوئی بطخ کی طرح ہے اور گوریلا جنگ میں شکست کھا رہی ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ گوریلا جنگ میں ہمیشہ حماس کا پلڑی بھاری رہا ہے، وہ گھات لگا کر حملہ کرتے ہیں جب کہ صیہونی فوج منظر عام پر ہونے کی وجہ سے آسانی سے نشانہ بنتی ہے۔
صیہونی صحافی نے مزید کہا کہ حماس کے جنگجو ہمارا شکار کرتے ہیں اور ہمارا تعاقب کرتے ہیں، جیسا کہ قسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے کہا۔
انہوں نے کہا کہ صیہونیوں نے گذشتہ ہفتے آٹھ فوجیوں کو ہلاک ہوتے دیکھا ہے، جوکہ حماس کی چھاپہ مار کاروائیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔
بین ڈرور نے اعتراف کیا کہ جنگ کے پہلے مہینوں میں صورت حال تکلیف دہ تھی لیکن جھڑپوں کے جاری رہنے کے ساتھ ساتھ مزید تکلیف دہ ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکام ہمیں دھوکہ دے رہے ہیں۔ ہم ایک خوف ناک دلدل میں پھنس چکے ہیں اور ہمارے فوجیوں کو بطخوں کی طرح شکار کیا جا رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بمباری جاری ہے اور فلسطینیوں کو روزانہ مارا جا رہا ہے جب کہ اس سے ہمارے حالات میں بہتری نہیں آتی بلکہ فوجی اور سیاسی نقصان میں مزید اضافہ ہوگا۔
آپ کا تبصرہ