مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے دورۂ لبنان کی اطلاع دی ہے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے میڈیا آفس کے مطابق، اسماعیل ہنیہ دورۂ لبنان میں لبنانی اور فلسطینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس دورے کے موقع پر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی رہنما فلسطین کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت لبنان میں مقیم فلسطینیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
حماس نے مزید کہا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد فلسطین اور لبنان کی دونوں اقوام کے درمیان تعاون اور بھائی چارے کے تعلقات کو مضبوط بنانا اور لبنانی پناہ گاہوں میں مقیم فلسطینیوں کی صورتحال سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔
اسماعیل ہنیہ بیروت میں 31 ویں کانفرنس "القومی الاسلامی“ سے بھی خطاب کریں گے۔
آپ کا تبصرہ