27 جون، 2022، 7:13 PM

جنگ کے پہلے ہی  پانچ منٹ میں غاصبوں پر 150 میزائل داغیں گے

جنگ کے پہلے ہی  پانچ منٹ میں غاصبوں پر 150 میزائل داغیں گے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے آج شام لبنان کے شہر صیدا میں ایک عوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔

مہر نیوز ایجنسی نے شہاب نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے آج شام لبنان کے شہر صیدا میں ایک عوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنی تقریر کے آغاز میں لبنانی عوام، حکومت اور مزاحمت کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آج ہم فلسطین اور مزاحمت کے ساتھ تجدید  عہد  کرتے ہیں اور ایک بار پھر فلسطینی پناہ گزینوں کے اپنے وطن واپس جانے کے حق کی تائید اور تاکید کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لبنانی اور فلسطینی یک جان دو قالب کی طرح ہیں۔ گزشتہ 74 سالوں سے لبنانی بھی فلسطینی عوام کے مصائب کو برداشت کر رہے ہیں۔ ہم آج بلاشبہ کامیابیوں  کے دور سے گزر رہے ہیں،جن کا اصلی سہراعوام اور مزاحمت کے سر سجتا ہے۔ 
اسماعیل ہنیہ نے تاکید کی کہ غزہ اپنے 15 سالہ محاصرے کے باوجود، آج  صیہونی حکومت کے خلاف اسٹریٹجک جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔

News ID 1911364

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha