مہر خبررساں ایجنسی وفا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے العیساوی علاقہ میں صہیونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے کے بعد فلسطینیوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوجیوں نے وحشیانہ حملے اور شدید جھڑپوں کے بعد متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ فلسطینی مسلمانوں پراسرائيلی فوجیوں کے بڑھتے ہوئے مظالم کے پیش نظر فلسطینی تنظيم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا تھا کہ مغربی پٹی میں اسرائيلی مظآلم کے خلاف انتفاضہ کی نئی لہر شروع ہوگئی ہے اور فلسطینی عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے اپنی جد و جہد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے العیساوی علاقہ میں صہیونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے کے بعد فلسطینیوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
News ID 1911310
آپ کا تبصرہ