مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک ۱۹ سالہ فلسطینی نوجوان کی شہادت واقع ہوگئی۔
۱۹ سالہ یہ نوجوان جنین شہر کے جنوبی علاقے جبع کا رہائشی تھا۔
ابن سینا ہسپتال کے ڈائریکٹر نے اس سلسلے میں بیان کیا یہ نوجوان پیٹ اور بازو پر صہیونی اہلکاروں کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوا تھا اور ہسپتال لائے جانے پر نازک حالت کی وجہ سے اسے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔
۲۰۰۳ میں بھی اس ۱۹ سالہ شہید کا بھائی صہیونی اہلکاروں کے ہاتھوں شہید ہوا تھا اور اس کا والد بھی فلسطینی آزاد شدگان میں سے تھا کہ جو سالہا سال غاصب صہیونی جیلوں میں قید رہا ہے۔
اس فلسطینی نوجوان کی شہادت سے موجودہ سال میں جنین شہر کے شہدا کی تعداد ۲۸ تک پہنچ چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ