مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعے کی صبح ۴ غیر قانونی صہیونی آباد کار جنہوں نے نابلس کے مشرقی حصے میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر چڑھائی کی تھی، فلسطینی مزاحمت کاروں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔
صہیونیوں کے چینل ١۲ نے اس واقعے کی خبر دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں اضافہ کیا کہ نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر چڑھائی کرنے والے چار آباد کاروں کی گاڑی فلسطینیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر الٹ گئی۔اس عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجی اہلکاروں نے ان چار زخمی غیر قانونی آباد کاروں کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی اور مزید علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔
یہ ایسے میں ہے کہ فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ طولکرم کے علاقے میں شوفہ نامی گاوں میں ایک صہیونی غیر قانونی آباد کار نے صہیونی افواج کی حمایت کے ساتھ فلسطینیوں کی جانب گولیاں چلائیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ