مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر جو بایڈن کے مقبوضہ علاقوں سے شروع ہونے والے دورہ مشرق وسطی کے موقع پر ایک نئے انداز میں اپنے اعتراضات کا اظہار کیا۔
آج ویب سائٹ قدس الاخباریہ نے مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کی ایک سڑک کی تصویر منتشر کی جس میں ایک الیکٹرک بل بورڈ پر صہیونی افواج کے ہاتھوں شہید کی جانے والی فلسطینی صحافی شیرن ابو عاقلہ کی تصویر بنی ہوئی ہے۔
شیرین ابو عاقلہ کی تصویر کے ساتھ جسٹس فار شیرین کی عبارت لکھی ہوئی ہے، تا کہ اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کے خلاف فلسطینی عوام کے احتجاج کی آواز امریکی صدر جو بایڈن کے کانوں تک پہنچائی جاسکے۔
اسی شہر میں ایک اور بل بورڈ میں ایک دوسری تصویری میں فلسطینی نقشہ دکھا گیا ہے کہ جس کا بیشتر حصہ صہیونی ریاست کے قبضے میں جا چکا ہے جبکہ تصویر کے کنارے لکھا ہے: مسٹر پریزیڈنٹ! یہ اپارتھائید ﴿نسلی امتیاز﴾ ہے!
یاد رہے کہ امریکہ کے صدر جو بایڈن نے گزشتہ روز مقبوضہ علاقوں سے اپنا دورہ مشرق وسطی شروع کیا ہے۔ صہیونی حکام سے تفصیلی ملاقاتوں کے بعد ان کی رام اللہ ﴿مغربی کنارے کے مرکز﴾ میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ ابو مازن سے مختصر ملاقات بھی طے کی گئی ہے۔ بایڈن اس ملاقات کے بعد مقبوضہ علاقے سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ