مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے العیسویہ کے پر غاصب صہیونی افواج کی مسلحانہ حملے اور شدید جھڑپوں کی خبر دی ہے۔
گزشتہ رات العیسویہ کے علاقے میں صہیونی مسلح فوجی دستوں اور فلسطینی نوجوانوں کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں۔
ان جھڑپوں کے دوران غاصب صہیونی افواج نے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔
در ایں اثنا منگل کی شام میں بھی فلسیطینی ذرائع نے اریحا شہر کے عقبہ جبر کے کیمپ میں بھی فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی افواج کے ما بین جھڑپوں کی خبر دی تھی۔
صہیونی فوج کی اسپیشل فورسز کے دستے مختلف چیک پوسٹوں پر فلسطینی نوجوانوں کی سختی سے چیکنگ کرر رہے ہیں اور اس ضمن میں جنوبی نابلس میں ایک فلسطینی نوجوان کی گرفتاری کی خبر بھی رپورٹ کی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ