3 جولائی، 2025، 8:10 AM

غزہ میں 48 گھنٹوں کے دوران صہیونی مظالم سے 300 فلسطینی شہید

غزہ میں 48 گھنٹوں کے دوران صہیونی مظالم سے 300 فلسطینی شہید

غزہ پر صہیونی جارحیت کا نیا مرحلہ، بازاروں، پناہ گزین مراکز اور شہری تنصیبات پر بمباری، 300 شہری شہید ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں فلسطینی حکومت کے میڈیا مرکز نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران قابض صہیونی حکومت نے 26 مرتبہ کارروائیاں کی ہیں، جن میں اب تک 300 سے زائد فلسطینی شہید اور اس سے کہیں زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ان حملوں میں بالخصوص رہائشی مکانات، بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ، بازار اور بنیادی شہری ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 142 شہداء کی لاشیں اسپتالوں میں لائی گئی ہیں اور 487 زخمی بھی مختلف مراکز میں لائے گئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کا تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 57012 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ 134592 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1934056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha