تہران میں دفاع مقدس کے  275 شہیدوں  کی تشییع جنازہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں عوام کی کثیر تعداد نے دفاع مقدس کے 275 شہیدوں کی تشییع جنازہ میں شرکت کی ، شہداء میں 175 شہید غواص اور 100 شہید گمنام ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں عوام کی کثیر تعداد نے دفاع مقدس کے 275 شہیدوں  کی تشییع جنازہ میں شرکت کی  شہداء میں 175 شہید غواص اور 100 شہید گمنام ہیں انھیں کربلائے پانچ کارروائيوں میں شہید کیا گیا۔

شہداء کی تشییع جنازہ کا آغازاسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سامنے  بہارستان اسکوائر سے ہوا ۔ عوام کے جم غفیر کی بنا پر بہارستان اور اس کے اطراف کی سڑکوں کے تمام راستے بند ہوگئے ہیں تشییع جنازہ میں اعلی فوجی اور سول حکام کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ دفاع مقدس کے شہیدوں کو معراج شہداء میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

News Code 1855902

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =