17 جون، 2015، 1:01 AM

امریکہ کے مقابلے میں غواص شہیدوں کا پیغام استقامت

امریکہ کے مقابلے میں غواص شہیدوں کا پیغام استقامت

رضاکار فورس کے سربراہ جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ امریکہ کے مقابلے میں شہیدوں کا پیغام استقامت اور پائداری پر مبنی ہے اور ایرانی قوم کبھی بھی ظلم اور ظالم کے سامنے تسلیم نہیں ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رضاکار فورس کے سربراہ جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ امریکہ کے مقابلے میں شہیدوں کا پیغام  استقامت اور پائداری پر مبنی ہے اور ایرانی قوم کبھی بھی ظلم اور ظالم کے سامنے تسلیم نہیں ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ دنیا میں دو راستے ہیں ایک یزیدیت اور ظلم کا راستہ ہے اور دوسرا حسینیت اور مظلومیت کا راستہ ہے امریکہ اور اس کے اتحادی یزیدیت اور ظلم و ستم کے راستے پر گامزن ہیں  اور ہم حسینیت اور مظلومیت کے راستے پرگامزن ہیں۔جنرل نقدی نے کہا کہ حسینیت کا راستہ در حقیقت شہادت کا راستہ ہے اور شہادت کی موت سب سے اعلی موت ہے جسے غواص شہیدوں نے گلے لگایا ہے اور سرافراز و سربلند ہو کر اپنے معبود کی بارگاہ میں پہنچے ہیں۔

News ID 1855917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha