مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ داعش میں ایرانی سرحد کے قریب پہنچنے کی ہمت نہیں ہے۔ بروجردی نے کہا کہ اگر چہ امریکہ داعش دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہا ہے لیکن اس کے باوجود داعش میں ہمت نہیں ہے کہ وہ ایرانی سرحد کے قریب پہنچ سکے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ دہشت گردوں کو اپنے مفادات اور اسرائیل کے تحفظ کے لئے استعمال کررہا ہے۔ داعش گردوں کے اقدامات سے مسلمان پریشان ہیں جبکہ اسرائیل کو مکمل آرام و سکون مل گيا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ داعش میں ایرانی سرحد کے قریب پہنچنے کی ہمت نہیں ہے۔
News ID 1855782
آپ کا تبصرہ