4 جون، 2015، 12:48 AM

امریکی اتحاد داعش کیخلاف موثر کارروائی نہیں کر رہا ہے

امریکی اتحاد داعش کیخلاف موثر کارروائی نہیں کر رہا ہے

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی قیادت میں قائم عالمی اتحاد شدت پسند گروہ داعش کے خلاف موثر کارروائیاں نہیں کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی قیادت میں قائم عالمی اتحاد شدت پسند گروہ داعش کے خلاف موثر کارروائیاں نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیرس میں داعش کے خلاف ہونے والی کانفرنس کے موقع پر کہی جس میں مغربی اور مشرق وسطی کے ممالک نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس ایک ایسے موقع پر ہو رہی ہے جب دہشت گردوں نے گزشتہ ماہ بغداد سے صرف 90 کلومیٹر دور واقع شہرالرمادی پر قبضہ کیا ہے اور اسے بین الاقوامی فورسز کی بہت بڑی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ نے کہا تھا کہ وہ داعش کا الرمادی پر قبضہ نہیں ہونے دےگا ۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ امریکی اتحاد علاقہ میں سرگرم داعش دہشت گردورں کی حمایت کررہا ہے جس کا واضح ثبوت ترکی اور اردن میں دہشت گردون کے تربیتی کیمپ ہیں جبکہ ترکی داعش دہشت گردوں بڑے پیمانے پر ہتھیار بھی فراہم کررہا ہے۔

News ID 1855568

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha