مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير خارجہ اور بین الاقوامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے لبنانی اخبار السفیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران لبنان اور شام کی حمایت میں ثابت قدم ہے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک علاقہ میں دہشت گردی کو فروغ دیکر عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائي ممالک کے ساتھ ان کی دعوت پر انکا تعاون کررہے ہیں ۔ ایران نے عراق کی دعوت پر عراق کا دہشت گردوں کے مقابلے میں تعاون کیا جس کا عارقی صدر فواد معصوم نے خود کئی بار اعتراف کیا ہے کہ اگر ایران کا تعاون نہ ہوتا تو داعش دہشت گردوں کا بغداد پرقبضہ ہوجاتا ۔ انھوں نے کہا کہ ہم تمام علاقائي ممالک کی ارضی سالمیت کے خواہاں ہیں جبکہ امریکہ علاقائي ممالک بالخصوص عراق کو تقسیم کرنے کی سازش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کبھی بھی اسلامی ممالک کا خیر خواہ نہ تھا اور نہ ہوسکتا ہے اور جو ممالک امداد کے لئے امریکہ کی طرف ہاتھ پھیلا رہے ہیں وہ تاریخي غلطی کا ارتکاب کررہے ہیں۔ ولایتی نے کہا کہ امریکہ انہی اسلامی ممالک کا دوست ہے جو کبھی اسرائيل کے دوست ہیں اور امریکہ کبھی بھی ان اسلامی ممالک کا دوست نہیں بن سکتا جو اسرائیل کے دشمن ہیں۔
ڈاکٹر ولایتی
ایران ، شام اور لبنان کی حمایت میں ثابت قدم / امریکہ خطے بہت بڑا خطرہ
مہر نیوز/19 مئی / 2015 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير خارجہ اور بین الاقوامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران لبنان اور شام کی حمایت میں ثابت قدم ہے جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک علاقہ میں دہشت گردی کو فروغ دیکر عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔
News ID 1855405
آپ کا تبصرہ