15 اگست، 2015، 11:56 AM

تہران میں اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز

تہران میں اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں صدر حسن روحانی کی موجودگی میں اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے اجلاس کا آغازہوگیا ہے جس میں 130 ممالک سے 700 مہمان شرکت کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں صدر حسن روحانی کی موجودگی میں اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے چھٹےاجلاس کا آغازہوگیا ہے جس میں 130 ممالک سے 700 مہمان شرکت کررہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اجلاس میں عراق کے سابق وزير اعظم نوری مالکی، عراق کی اعلی اسلامی کونسل کے سربراہ عمار حکیم، حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم ، عالمی اسلامی بیداری کے سکریٹری جنرل علی اکبر ولایتی ، رہبر معظم کے فوجی مشیر جنرل رحیم صفوی ، پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ علاء الدین بروجردی  اور رہبر معظم کے دفتر کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ محسن قمی بھی اس اجلاس میں شریک ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے چھٹےاجلاس کی افتتاحی تقریب سے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی خطاب کریں گے۔

News ID 1857386

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha