مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے روسیا الیوم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد شامی قوم کےمحافظ اور ہیرو ہیں اور وہ شام کو جنگ سے پہلے والی حالت میں تبدیل کردیں گے۔ ولید المعلم نے شام اور روس کے باہمی تعلقات کو دوستانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ روس کے صدر کا شام اور دیگر ممالک کے حالات کے بارے میں ادراک بہت صحیح اور درست ہے اور اسی لئے وہ شام کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ شامی وزير خارجہ نے کہا کہ داعش کو پیدا کرنے والے ممالک میں امریکہ، ترکی، قطر اور سعودی عرب شامل ہیں۔ اور اگر یہ ممالک آج داعش کی مدد بند کردیں اور داعش سے تیل کی خرید کو روک دیں تو داعش کا وجود ختم ہوجائے گا۔ شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت کررہا ہے اور شام ایران کی حمایت کا قدرداں ہے۔
شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد شامی قوم کےمحافظ اور ہیرو ہیں اور وہ شام کو جنگ سے پہلے والی حالت میں تبدیل کردیں گے۔
News ID 1856272
آپ کا تبصرہ