مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير خارجہ اور اسٹراٹیجک و ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد جہاد اللحام کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے جنگ کی صورتحال ہوا میں نہیں بلکہ زمین پر معلوم ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شامی حکومت اور عوام کی استقامت و پائداری نے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خوابوں کو چکنا چور کردیا ہے انھوں نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھےگا اور عراق و شام اور یمن میں دشمنوں کی شکست یقینی ہے ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ایرانی عوام اور حکومت دونوں عراق، شام، لبنان فلسطین اور یمن کے عوام اور حکومتوں کے ساتھ ہیں۔
اس ملاقات میں جہاداللحام نے علاقہ میں ایران کے مثبت اور مؤثر نقش ک تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران شام کا برادر اور دوست ملک ہے اور ہم ایران کی حمایت پر ایرانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خلیجی عرب ریاستیں حظے میں امریکی اور اسرائیلی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
آپ کا تبصرہ