مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے ایک بیان میں مصر کے پہلے عوامی اور جمہوری طریقہ سے منتخب سابق صدر محمد مرسی کی سزائے موت کے حکم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان نے مصر کی علاقائی اور عالمی سطح پر اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مصر کو جمہوری طریقوں سےدرپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنا چاہیے اور مصری عوام کی آراء کا احترام در حقیقت جمہوریت کا احترام ہے۔ انھوں نے کہا کہ مصری حکومت ، مخالفین کو کچلنے کے بجائے انھیں اپنا نقش ایفا کرنے کا موقع فراہم کرے۔
آپ کا تبصرہ