مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر امیر عبداللہیان نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس سے خطاب میں یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ ہواغی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے یمن کے بحران کو یمنی یمنی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے۔امیر عبداللہیان نے یمن کی ارضی سالمیت پر تاکید رکتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر بمباری کرکے تمام اسلامی، انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے انھوں نے کہا کہ یمن کے بحران کا حل فوجی نہیں اس بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے اور سعودی عرب نے یمنی عوام پر بحران مسلط کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی نائب وزير خارجہ یمن کے فراری صدر منصور ہادی کی تقریر کے موقع پر اجلاس میں موجود نہیں تھے ۔ اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس سے ایران کے نائب وزیر خارجہ امیر عبداللہیان ، افغانستان کے وزير خارجہ، سعودی عرب کے وزير خارجہ، کویت کے وزير خارجہ ، مصر کے وزير خارجہ اور ترکی کے وزیر خارجہ نے خطاب کیا۔
آپ کا تبصرہ