14 جون، 2015، 1:21 AM

سعودی عرب کی یمن کے صوبوں صعدہ اور مآرب پر بمباری

سعودی عرب کی یمن کے صوبوں صعدہ اور مآرب پر بمباری

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور ظالمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے تازہ ترین حملوں میں صعدہ اور مآرب صوبوں پر بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور ظالمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے  تازہ ترین حملوں میں صعدہ اور مآرب صوبوں پر بمباری کی ہے جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل سعودی جنگی جہازوں  نے سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح اور ان کے عزیز و اقارب کے رہائشی علاقے بیت میعاد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 80 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو صنعا کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے فضائی حملوں میں یمن کے اسکولوں ، مساجد ،اسپتالوں اور رہائشی علاقوں کو تباہ کردیا ہے سعودی عرب نے ظلم و بربریت میں اسرائیل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے بھیناک ظلم و ستم کے باوجود سعودی عرب اپنے کسی سیای ہدف تک نہیں پہنچا سکا اور سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کو عالمی سطح پر بزدلانہ کارروائی قراردیا جارہا ہے۔

News ID 1855832

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha