وادی صبر میں سعودی بمباری سے  52 یمنی شہید

یمن کے اسپتال ذرائع کے مطابق یمن کی وادی صبر پر سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے شدید بمباری کی ہےجس کے نتیجے میں 52 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں جبکہ صوبہ صعدہ میں مجموعی طور پر آج 100 سے زائد یمنی شہید ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی وادی صبر پر سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے شدید بمباری کی ہےجس کے نتیجے میں 52 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ صعدہ کے مختلف شہروں پر  آج سعودی عرب نے شدید بمباری کی جس میں 100 زائد یمینی شہری شہید ہوگئے ہیں فقط  وادی صبر میں سعودی حملوں میں 52 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں ۔ یمن پر گذشتہ 70 دنوں سے سعودی عرب کی بمباری جاری ہے لیکن سعودی عرب کو یمن پر فوجی حملے کے نتیجے میں کوئي کامیابی نہیں ملی صرف اس نے  یمنی بچوں، عورتوں اور عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے ۔

News Code 1855609

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =