یمن پر سعودی عرب کے تازہ حملے میں 16 افراد شہید

سعودی عرب کی یمن پر وحشیانہ اور ظالمانہ بمباری جاری ہے صعدہ پر تازہ حملے میں 16 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن پر وحشیانہ اور ظالمانہ بمباری جاری ہے صعدہ پر تازہ حملے میں 16 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے عدن کے العریش علاقہ پر بھی بمباری کی ہے جبکہ صوبہ صعدہ کے بنی صباح علاقہ میں سعودی بمباری کے نتیجے میں 16 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن پر صرف تباہی مچائی ہے لیکن سعودی عرب یمن میں اپنے سیاسی اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

News Code 1855595

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =