مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب کی یمن پر ظالمانہ اور وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے اب تک یمن کے 62 اسپتالوں کو بمباری میں تباہ کیا ہے۔
یمن کی وزارت صحت کے مطابق یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ولد شیخ جس امداد کی بات کررہے ہیں وہ ابھی یمن تک نہیں پنہچی ہے اور یمن کے 21 ملین افراد غذائی اور طبی امداد کے منتظر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 15 لاکھ یمنی بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جن میں 5لاکھ بچوں کو فوری طور پر غذائی امداد کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ