صوبہ حجہ میں سعودی بمباری میں مزید 10 افراد شہید

یمن پر سعودی عرب کی ظالمانہ بمباری کا سلسلہ گذشتہ 70 دنوں سےجاری ہےصوبہ حجہ میں تازہ ترین سعودی حملے میں مزید 10 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی ظالمانہ بمباری کا سلسلہ گذشتہ 70 دنوں سےجاری ہےصوبہ حجہ میں تازہ ترین سعودی حملے میں 10 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب نے آج بھی یمن کے مخۃلف شہروں پر بیہودہ بمباری جاری رکھی سعودی جنگی جہازوں نے تعز پر آج 4 بار بمباری کی سعودی جنگی جہازوں کی صنعا پر بھی پروازیں جاری ہیں ۔ ادھر سعودی رعب کے سرحدی علاقہ جازان میں بھی لڑائی جاری ہے اس لڑائی میں سعودی عرب کے 4 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب نے یمن پر بمباری کرکے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری میں اب تک 2500 سے زائد افراد شہید اور 6000 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ایک ملین سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

News Code 1855620

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =